کراچی : شہر قائد کے کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے کراچی کے چالیس فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ گرڈزکی بجلی جلد بحال کردی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق آدھا کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، مکین بجلی سے محروم ہوگئے، کےالیکٹرک کی دو سو بیس کے وی اے کی لائن ٹرپ کر نے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، متاثرہ علاقوں جناح اسپتال، ڈیفنس، اورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث چندریگر گرڈز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے، عملہ متاثرہ گرڈز کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے، متاثرہ گرڈز کی بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جناح اسپتال اورخاص اداروں کی بجلی تاحال بحال ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی فرا ہمی میں معطلی کے باعث شہر کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوسکتی ہے۔