بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی ایک بار پھر شرانگیزی، عباس پور سیکٹرمیں آبادی پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول عباس پور سیکٹر کی سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی تاہم پاک فوج کی جانب سے موثر کارروائی کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی سانسیں رک گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر شر انگیزی کرتے ہوئے عباس پور سیکٹر میں آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، بھارتی فوج نے سرحدی گاؤں پولَس اور چکوٹہ کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جانب سے بھر پورجوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستانی شہری زخمی


گزشتہ روز بھارتی فورسزکی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑگیا۔

ذرائع کے مطابق شہری عتیق کی نماز جنازہ آج ادا کرنے کے بعد عباس پور کے علاقے میں اس کی تدفین کی جانی تھی لیکن بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے باعث علاقے کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور عتیق کی نماز جنازہ اور تدفین بھی نہیں کی جا سکی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا،18 مارچ کو بھارتی فورسز فائرنگ کے نتیجے میں ایک 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے زائد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری شہید و زخمی بھی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں