بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مارچ 2017 میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے‘ ادارہ شماریات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ 2017 میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے.وزیراعظم کا آلوٹماٹر سستے کرنےکا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ 2017 میں مہنگائی کی شرح میں 0.84 فیصد اضافہ ہوا ہے، آصف باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارچ 2016 کے مقابلے میں مارچ 2017 میں مہنگائی کی شرح 4.94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے.

مالی سال 17-2016 کے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 4.01 فیصدریکارڈکی گئی ہے، سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے،سبز مرچ 36 فیصد، چکن 22 فیصد اور پیاز میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے.

انڈوں کی قیمت میں21 فیصد،مٹر 8 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، چنے کی دال 8 ، مسورکی دال 5، بیسن 4 اورچینی کی قیمت 4 فیصدکمی ہوئی ہے، جبکہ مارچ 2016کی نسبت مارچ 2017 میں ٹماٹر کی قیمت 128 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آلو 50، چنا43، ایل پی جی 24 فیصد مہنگی ریکارڈ کی گئی ہے.

چکن19، پیٹرول16، ڈیزل15 ،چائے16 فیصد مہنگی ریکارڈ کی گئی،دال ماش کی قیمت20فیصد، پیاز17، دال مونگ17، دال مسور 9 فیصد سستی ہوئی ہے۔

آلو پانچ روپے کلو

یاد رہے کہ گذشتہ سال وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دعوی کیا تھا کہ ہماری حکومت میں‌ آلو پانچ روپے کلو ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی حکومت کی خوبیاں گنواتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پیٹرول اور ڈیزل توسستا کیا سو کیا، اب تو مارکیٹ میں آلو پانچ سات روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ، جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں، وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے اس بیان کے بعد اپوزیشن نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں