اشتہار

پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی کی ضامن ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : آ رمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی کی ضامن ہے۔

وہ لندن میں برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کر رہے تھے اور سیکیورٹی چیلینجرز سمیت جغرافیائی سیاست کی صورت حال پر پاکستان کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اسی سے متعلق : پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کی لیے مثبت کردار ادا کررہا ہے اور تمام ہمسائے ممالک سمیت افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں جس کے لیے اپنا کلیدی کردار اد اکرنے کو تیار ہیں۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی لائے گی جہاں ہزاروں افراد کو روزگار میئسر آسکے گا وہیں تجارتی سرگرمیاں اپنے بام عروج پر ہوں گی تاہم دشمنوں کو یہ منصوبہ پسند نہیں اس لیے پاک فوج کسی بھی قسم کی شرپسندی سے نمٹنے کے لیے مستعد اور چوکنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار اور قر بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جوانمردی اور بہادری کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں