لاہور : پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپنرسمیع اسلم کو کرکٹ سے زیادہ چکن کڑاہی پسند ہے اور وہ اسی کڑاہی کی وجہ سے فٹنس میں پیچھے رہ گئے اور ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم خوش خوارک بلے باز ہیں اور چکن کڑاہی ان کی پسندیدہ ڈش ہے اور یہی خوش خوراکی انہیں لے ڈوبی اور فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم مینجمنٹ کے چھاپے پر انکشاف سے پتہ چلا کہ نوجوان اوپنر ڈائٹ فوڈ نہیں بلکہ مرغ مسلم یعنی چکن کڑاہی کھا رھے تھے۔
اسی طرح اسپینر یاسر شاہ بھی مطلوبہ وزن سے بھاری بھرکم نکلے ان کا وزن 89 کلو ہے جب کہ ان کا وزن محض 68 کلو ہونا چاہیے تھا یوں یاسر شاہ بھی سلیکٹرز کو مطمئن نہیں کرسکے۔
اسی طرح عمر اکمل، یاسر شاہ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی فٹنس کے مطلوبہ معیار سے پیچھے تھے جب کہ عمر اکمل تین ٹیسٹ میں فیل ھوئے اور ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔
واضح رہے ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل جو فٹنس ٹیسٹ ھوئے اس میں سب کھلاڑیوں کی فٹنس کے پول کھل گئے اور یوں کئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے یہی نہیں بلکہ ان فٹ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کے لیے این او سی بھی نہٰیں ملے گا۔
خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کے حوالے سے اصول و ضوابط سخت کرت دیئے ہیں اور اب صرف وہی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنائے پائے گا جو مکمل طور پر فٹ ہو۔