ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خیر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خیر پور: صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں کار میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور شہر کے محلے انڑ کالونی میں ایک گھر میں کھڑی کار میں نصب گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 2، 5 اور 8 سال بتائی جاتی ہیں۔

واقعے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی جسے فوری طور پر خیر پور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بہاولنگر میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچے گھر میں کھڑی کار میں کھیل رہے تھے کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار افسوس کیا۔ نواب وسان نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی بچی کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

افسوس ناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں