کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ کراچی میں گر آلود ہواؤں کا بسیرا رہا،کراچی میں چند روز میں گرمی کی لہر آنے کا امکان نہیں۔
اطلاعات کے مطابق بارش سے ملک کے کئی شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگ لطف اندروز ہوئے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے کئی حصوں میں بارش ہوگی۔
ایک ماہر موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بھرپور بارش ہوئی ہے، میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی بھی چلی جس کی وجہ سے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کافی کم ہوا ہے۔
دریں اثنا کراچی میں بادل تو نہ برسے لیکن گرد آلود ہوائیں ضرور چلیں، شہری پریشان نہ ہوں، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان نہیں۔ ایک ماہر نے کہا کہ جب بھی بارش دینے والا سسٹم گزرتا ہے تو اس کے پیچھے تیز ہوا آتی ہے، یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔
واضح رہے کہ ہیٹ اسٹروک سے قبل از وقت نمٹنے کے لیے کراچی میں کئی جگہ ٹھنڈے پانی کے کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔