اشتہار

حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔

وفاقی وزیر دفاع نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کا پروسیس جا ری ہے جس کی تکمیل پر این او سی جاری کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات مانگی تھیں تو ہم نے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم ابھی تک حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کواین اوسی نہیں دیا کیوں کہ وہ انڈر پروسس ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 39 ممالک کا عسکری اتحاد تشکیل پارہا ہے جس کی سربراہی کے لیے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو چنا گیا ہے تاہم اس کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی کا اجرا بھی ضروری ہے۔

یہ پڑھیں: سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

 خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں دوران گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو راحیل شریف کے اتحادی فوج کے سربراہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس کے لیے این او سی بھی دے دیا ہے جس پر تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

آج ہی گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، کراچی میں امن کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، گورنر سندھ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں