گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائےگا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز پہلا ون ڈے آج پرویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے چھ بجےشروع ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کےاسٹار کرکٹر کرس گیل سمیت سنیل نارائن، لینڈل سمنز، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈانڈین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان ٹیم کی جانب سےجارج ٹاؤن میں پہلے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد (کپتان) کامران اکمل،احمد شہزاد،محمدحفیظ، بابر اعظم،شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامراور حسن علی شامل ہیں۔
خیال رہےکہ اسکواڈ میں شامل آصف ذاکر، فہیم اشرف، محمد اصغر، فخر زمان کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا جائے گا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے جیت لی
واضح رہے کہ سرفراز احمدکی کپتانی میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی تھی۔ نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےمین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔