جعفرآباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جعفرآباد میں استقبال کے تیاریاں مکمل ہوگئیں، سابق صدر کے ظہرانے کے لئے روایتی بلوچی سجی سمیت تیس سے زائد مزیدار پکوان تیار کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج جعفر آباد کا دورہ کریں گے، انکے استقبال کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور سکیورٹی کے سخت اقدامات گئے گئے ہیں۔
آصف زرداری فدائے ملت میر جعفرخان جمالی کی برسی میں شرکت کرینگے اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
سابق صدر کی تواضع کے لئے لذیز اور روایتی کھانوں کی تیاری
سابق صدرآصف زرداری کے ظہرانے کے لئے پنڈال کے باہر مزیدار کھانوں کی دیگیں چڑھی ہوئی ہیں، روایتی بلوچی سجی کی خوشبو نے جیالوں کے منہ میں پانی بھر دیا۔
پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے لئے دسترخوان پرروایتی بلوچی سجی کے ساتھ پاستہ ،چھولے ، قورمہ،بریانی سمیت تیس سے زائد مزیدار پکوان اورمیٹھے پیش کئے جائے گے۔