بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایران کوراحیل شریف سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے‘ ناصرجنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی سلامتی کےمشیرریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہناہےکہ راحیل شریف سنی اتحاد کی سربراہی کرنے نہیں جا رہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کاکہناہےکہ اسلامی فوجی اتحاد سعودی عرب نے بنایا اوراتحادی ممالک کا انتخاب بھی سعودی عرب نے ہی کیا تھا۔

ناصرجنجوعہ کاکہناتھاکہ پاکستان ایران یا سعودی عرب کسی کی طرف داری نہیں کرےگا۔انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کےایران سے بہت گہرےتعلقات ہیں۔

قومی سلامتی کےمشیر کاکہناتھاکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ایک سنی سپہ سالار کے طور پر سعودی عرب نہیں جا رہے۔

ناصر جنجوعہ نےکہاکہ جنرل(ر) راحیل مسلم امہ کے لیے بہتر ثابت ہوں گے ان کی شخصیت اور تجربے سے مسلم امہ کو فائدہ ہوگا۔

قومی سلامتی کےمشیر ناصر جنجوعہ کاکہناتھاکہ جنرل(ر)راحیل کو ادراک ہےمسلم امہ میں کس طرح توازن رکھنا ہے،ایران کوان سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

ناصر جنجوعہ کاکہناتھاکہ امت مسلمہ کو فرقہ وارنہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔فوجی اتحاد کب فعال ہوگا؟ اس حوالے سے ان کاکہناتھاکہ ابھی کچھ پتا نہیں۔


راحیل شریف ایک عام جنرل تھے،کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی، گورنر سندھ


کراچی کےحوالے سے قومی سلامتی کےمشیر کاکہناتھاکہ شہرقائد کے امن کا ذمہ کسی ایک شخص کا نہیں،اس شہرکےامن میں پوری قوم کی سوچ ہے۔

کراچی میں امن کے حوالے سے دیے گئےگورنر سندھ کےبیان پرناصر جنجوعہ کا کہناتھاکہ گورنر سندھ محمد زبیر نے جو محسوس کیا میں ایسا نہیں سوچتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں