بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوشکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

جارج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز نےپہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کوچار وکٹوں سےشکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پراویڈنس میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے309رنزکا ہذف 6وکٹوں پرحاصل کرلیا۔مہمان ٹیم کی جانب سےاین لیوس اور چیڈوک والٹن میدان میں اترے لیکن 23 کےمجموعی اسکور پروالٹن 7 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر لیوس اور پاویل نے68 رنز کی شراکت قائم کی اور لیوس 47 رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاویل61، ہوپ 24،جوناتھن کارٹر 14،کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جیسن محمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے58 گیندوں پر3چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ہدف 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے2، 2 جبکہ محمدحفیظ اوروہاب ریاض نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر جیسن محمد کو مین آف دی میچ کےاعزاز سےنوازاگیا۔


پہلا ون ڈے، ویسٹ‌ انڈیز کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف


یاد رہےکہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 85 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

کامران اکمل نے3چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے67 رنز پر پویلین لوٹے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ نے28 رنز کی شراکت قائم کی لیکن بابر13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےجس کے بعدمحمدحفیظ نےشعیب ملک کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کےلیے89 رنز جوڑے۔

محمدحفیظ نے3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے88 رنز بنائےجبکہ شعیب ملک نے38 گیندوں پر53 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد 13 گیندوں پر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سےایشلے نرس نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں