بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے امام کعبہ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے، امام کعبہ نے گرم جوشی سے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اور روحانی طور پر منسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مذہبی رہنما اور دانشور اسلام کے خلاف منفی اثر زائل کرنے میں کردار ادا کریں ، پاکستان اور سعودی عرب جغرافیائی طور پر دو لیکن دل ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن، محبت، انسانیت کا درس دیتا ہے ، دنیا میں اسلام کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں:  امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کادورہ کریں گے


یاد رہے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج شام پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے اور  نماز مغرب کی امامت کرائیں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگراراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں