بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چین اور امریکا کے تعلقات میں بہتری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: چین کے صدر شی جن پنگ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں طاقتور ممالک کے سربراہان کی ملاقات امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوئی۔

trump-3

اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر ٹرمپ چین مخالفانہ رویے کا اظہار کرتے نظر آئے تھے تاہم ملاقات کے بعد انہوں نے چینی صدر سے غیر معمولی تعلقات کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات میں زبردست بہتری آئی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چین اور امریکا کے درمیان ہونے والے تجارتی خسارے سے متعلق بات چیت کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کو تجارتی خسارے کا ازالہ کرنا ہوگا اور امریکی مصنوعات خرید کر تجارت کے توازن کو برقرار رکھنا ہوگا۔

دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کی۔

trump-2

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی جسے ٹرمپ نے قبول کرلیا۔ یہ دورہ رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

چینی صدر کے لیے مکڈونلڈز کا برگر

سنہ 2015 میں ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جب چینی صدر امریکا کے دورہ پر آئیں گے تو وہ (ٹرمپ) انہیں کوئی عشائیہ نہیں دیں گے، بلکہ اس کی جگہ صرف ایک مکڈونلڈز کے برگر سے ان کی تواضع کریں گے۔ ’میں ان سے کہوں گا کہ آپ کی وجہ سے ہم اقتصادی خسارے کا شکار ہوگئے ہیں‘۔

اس وقت چینی صدر، صدر بارک اوباما سے ملاقات کے لیے امریکا آرہے تھے اور شی جن پنگ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا تھا۔

trump-4

ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین کی وجہ سے امریکی بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، لہٰذا وہ کبھی بھی چینی صدر کو پرتکلف عشائیہ نہیں دیں گے۔

اب ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد جب چینی صدر کو وائٹ ہاؤس میں ڈنر کے لیے مدعو کیا گیا تو اس میں مکڈونلڈز کا برگر تو نہیں پیش کیا گیا، تاہم وائٹ ہاؤس کے روایتی عشائیوں کے برعکس یہ عشائیہ نہایت سادہ تھا اور اس میں مجموعی طور پر صرف 5 سے 6 اقسام کے کھانے رکھے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں