بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور: کارخانے میں آتش زدگی سے بھاری مالی نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ٹمبر مارکیٹ میں جوتے کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں راوی روڈ پر ٹمبر مارکیٹ کے قریب جوتے کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کارخانے میں مو جود جوتے کے استعمال کا لاکھوں روپے مالیت کا لیدر جل کر خاکستر ہوگیا۔

کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ خوفناک آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: انار کلی گنپت روڈ پر پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

یاد رہے کہ صرف ایک ہفتہ قبل ہی لاہور کے معروف کاروباری علاقے انار کلی میں شاپنگ پلازہ میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 21 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں