ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پاکستان پرامن ملک ہے‘ تمام ممالک سےدوستانہ تعلقات چاہتاہے‘ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کاکہناہےکہ کیڈٹس کوملک کی خدمت غیرمتزلزل عزم سےکرناہوگی۔

تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں پی اےایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیاگیا۔وزیراعظم نواز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ائیر چیف مارشل سہیل امان، ڈپلومیٹس،اعلیٰ عسکری اورسول حکام سمیت غیر ملکی عہدیداران بھی تقریب میں موجودتھے۔

- Advertisement -

رسالپور اکیڈمی میں آمدپرائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ پاس آؤٹ ہونےوالےکیڈٹس اوروالدین کومبارکباددیتاہوں جبکہ اعزازی شمشیرحاصل کرنےوالےمیری خصوصی مبارکبادکےمستحق ہیں۔

انہوں نےکہاکہ اکیڈمی اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے،اور اب کیڈٹس پیشہ ورانہ زندگی میں داخل ہورہےہیں۔ان کاکہناتھاکہ آپ ایسی زندگی میں داخل ہورہےہیں جوذمہ داری کاتقاضہ کرتی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ کیڈٹس کوملک کی خدمت غیرمتزلزل عزم سےکرناہوگی جبکہ جدیدٹیکنالوجی نےآپ پراضافی ذمےداری ڈال دی ہے۔

میاں محمد نوازشریف کاکہناتھاکہ روایتی قومی سلامتی کےتصورات بدل رہےہیں انہوں نےکہاکہ آپ کواپنےمتعلقہ شعبوں میں مہارت حاصل کرناہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ آپ کواپنی توانائی،صلاحیتیں قوم کی ترقی کےلیےصرف کرناہوں گی اور پاک فوج دہشت گردی اوربیرونی خطرات سےمقابلےکےلیےتیارہے۔


پاک فضائیہ نےہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا‘ وزیراعظم


یاد رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نےملاقات کی تھی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھاکہ حکومت پاک فضائیہ کوجدیدخطوط پر استوار کرنےکےلیےتمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں