اشتہار

امریکا کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو 55کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 55 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ دفاع کےمطابق نیشنل ڈیفینس ایکٹ دوہزار سولہ کے تحت پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں نوے کروڑ ڈالر دیئے جانے تھے، جن میں سے پچپن کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے، بقیہ پینتس کروڑ ڈالر کوحقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ پاکستان کو پچھلے سال کے رکے ہوئے 35 کروڑ ڈالر جاری کر دیئے گئے تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے توثیق نہ کئے جانے کی وجہ سے پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر نہیں مل سکے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : امریکا نے پاکستان کی 30کروڑ ڈالرکی امداد روک دی


پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ پروگرام کا آغاز سال دوہزار ایک سے ہوا تھا اور 2002 سے2015تک امریکا پاکستان کو کولیشن سپورت فنڈ کی مد میں 14ارب ڈالر فراہم کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں کانگریس نے پاکستان کو امداد جاری کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی کہ جب امریکی سیکریٹری دفاع حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہوں اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیں گے، صرف اسی صورت میں پاکستان کو امداد دی جائے گئی۔

ماہرین معیشت نے ٹرمپ انتظامیہ کےآنے کے بعد پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کا اجراء پاک امریکا تعلقات میں بہت بڑابریک تھرو قرار دیا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں