اشتہار

رینجرزکی کارروائی‘ کراچی بڑی تباہی سےبچ گیا‘ 5دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نےکراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئےپانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔دہشت گرد این ڈی ایس،را کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں سندھ رینجرزکےہیڈکوارٹر میں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئےکرنل قیصر نےکہاکہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیرکے5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کرنل قیصر کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کے قبضےسے8 کلو بارود،ایک خودکش جیکٹ اور4 بال بم،ڈیٹو نیٹرز اور ایک لیپ ٹاپ سے ایک تنصیب کی ریکی کے شواہد ملے ہیں۔

- Advertisement -

رینجرزہیڈکوارٹر میں میڈیا بریفنگ کےدوران کرنل قیصر کاکہناتھاکہ طاہر زمان عرف فیصل موٹا باکسر نے افغانستان سےتربیت حاصل کی،طاہرزمان نےویٹا چورنگی،بلال چورنگی پرپولیس پرحملے کیے۔


پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار


کرنل قیصر کاکہناتھاکہ محمد فرحان صدیقی نے 2008 میں القاعدہ سے تربیت حاصل کی اور اسے کراچی میں دہشت گردوں کی بھرتیوں کےلیےٹاسک دیاگیا،محمد نواز 2012 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا جوکہ آئی ای ڈی بنانے میں مہارت رکھتاہے۔

انہوں نےمیڈیا بریفنگ میں بتایاکہ ملزم در محمد بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہاجبکہ دہشت گرد بلال احمد سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم طاہرسائیں کاقریبی ساتھی ہے۔

واضح رہےکہ کرنل قیصر کا مزید کہنا تھا کہ اہل کراچی دہشت گردوں کی نشاندہی میں مدد کریں۔انہوں نےکہاکہ کراچی میں قیام امن تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں