اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارات ہونے والےاجلاس میں وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔
اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ آئندہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزارت مذہبی امور سے حج کے اخراجات کے حوالے سے پوچھیں گے۔انہوں نےحج اخراجات میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ سال کے حج اخراجات برقرار رکھے جائیں۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کےدوران ہاؤسنگ کے شعبے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ ملک بھر میں رہائشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کےباعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نےنئےگیس کنکشنزپرپابندی ہٹانےکے ساتھ موجودہ حکومت کےگیس فراہمی کےمنصوبوں پرعملدرآمدکی بھی منظوری دے دی۔
ملکی بحری حدودکےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے‘ وزیراعظم نوازشریف
واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس سےقبل وزیراعظم پاکستان سے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ ملکی بحری حدود کےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے۔