ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

راحیل شریف اتحادی فوج کے سربراہ، تحریک انصاف نے قرارداد جمع کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے عسکری اتحاد میں سابق آرمی چیف کی بہ طور سربراہ شمولیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔


*انتالیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد، راحیل شریف سربراہ مقرر


اجلاس بلانے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی نے قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں باضابطہ قرارداد جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی اتحاد میں شمولیت کے حکومتی فیصلے پر تشویش ہے۔


*تحریک انصاف کا راحیل شریف کے سربراہ فوجی اتحاد بننے کی مخالفت


قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان میں مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلے پر اراکین اسمبلی میں شدید تحفظات ہیں کیوں تمام پارلیمانی جماعتیں اس اتحاد میں شمولیت کے اسباب سے لاعلم ہیں حالانکہ یہ فیصلہ قومی اتفا ق رائے کا متقاضی ہے اس لیے فی الفور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔


*حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف


واضح رہے سعودی عرب کی سربراہی میں انیس ممالک کا فوجی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے جس کی سربراہی کے لیے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو منتخب کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت کو این او سی دینا ہوگا تاہم اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں سے اس اتحاد میں شمولیت پت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں