ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

ریٹائرڈ پاکستانی فوجی افسر سے متعلق بھارتی دعوی مضحکہ خیز ہے، نفیس زکریا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے نیپال سے لاپتہ پونے والے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حبیب ظاہر کے حوالے بھارتی دعوی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا گمراہ کن خبروں سے حقائق کو چھپا نہیں سکتا۔

بھارتی میڈیا پر نیپال سے لا پتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حبیب ظاہر کےحوالے سے شائع ہونے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔


*نیپال: ریٹائرڈ فوجی کی گمشدگی، اہم انکشافات


انہوں نے کہا کہ کرنل حبیب ظاہر کلبھوشن کی گرفتاری سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے تھے اور ریٹائرڈ افسر کو کسی بھی قسم کے آپریشن کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا، یہ ایک مسلمہ اور بین الاقوامی حقیقت ہے اس لیے جنرل حبیب ظاہر کو گلبھوشن کی گرفتار کرنے والی ٹیم کا حصہ بتانا مضحکہ خیز ہے۔


*سابق پاکستانی فوجی نیپال میں لاپتہ


ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ  لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حبیب ظاہر کی بازیابی کے لیے نیپال کی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک کرنل صاحب کا سراغ نہیں مل پایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں