کراچی: آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کی تلاش میں کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کام شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی نے کراچی کنگز کو بطور صدر جوائن کرلیا، اس موقع پر انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان بھرمیں جارحانہ انداز کے بیٹسمینوں کی کھوج کیلئے کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کام شروع کریں گے۔
پڑھیں: ’’ شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے ‘‘
شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کو باصلاحیت آل راؤنڈرز درکار ہیں اور جدید کرکٹ کا انداز بھی ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے، کرکٹ بورڈ نے اس شعبے پر توجہ نہیں دی۔
مزید پڑھیں: ’’ شکریہ سلمان اقبال! شاہد آفریدی کا ٹویٹ ‘‘
انہوں نے کہا کہ فیرویل ملنے کے مطالبے کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں، میرے مطالبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے لیجنڈ کرکٹر مصباح الحق اور یونس خان کو ویسٹ انڈیز سیریز بطور فیرویل دی گئی جو خوش آئند ہے۔