اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کا قانون نافذنہیں ہونے دیں گے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کی ،اپنے پیغام میں انکا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سےآئی جی کے پی کے سے رابطے میں ہوں، جنگل کا قانون نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا، سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Am in touch with KP IG since last night on condemnable lynching of student in Mardan. Firm action necessary. Law of the jungle can’t prevail
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2017
مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں تصادم، ایک طالب علم جان
یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔
ڈی آئی جی مردان عالم شینواری کا کہنا ہے دس سے پندرہ طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گورنر کے پی کے عبدالوالی خان یونیورسٹی واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکر یٹر ی ہائر ایجوکیشن اور ڈسٹر کٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔