بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عبدالولی یونیورسٹی میں بہت ظلم ہوا، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپخٹونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوجوان جوش میں آکر قتل عام کرتے رہے تو ملک غلط سمت چل پڑے گا، مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں بہت ظلم ہوا۔

مردان یونیورسٹی میں ہونے والے المناک سانحے پر وزیراعلیٰ نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ کل جامعہ عبدالولی میں نوجوانوں نے جوش میں آکر ایک طالب علم کو قتل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم آج شام کو جاری کردیں گے اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہچائیں گے کیونکہ اگر نوجوان جوش میں آکر قتل کرتے رہے تو ملک غلط سمت میں چل پڑے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز مردان میں واقع عبدالولی یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں ایک طالب علم کو اُس کے ساتھیوں نے تشدد کر کے قتل کردیا تھا اور اُس کی نعش کو جلانے کی بھی کوشش کی تاہم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں