بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوگئی، سندھ حکومت رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے میں شش و پنج کا شکار نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوگئی مگر توسیع کے حوالے سے سندھ حکومت ن کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 5 اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی جس میں مزید 90 روز کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ نے سمری پر ابھی تک دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے چار ساتھیوں کی گمشدگی پر سندھ حکومت سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے،  جس کی وجہ سے سمری پر تاحال دستخط نہیں ہوسکے۔

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع ہوپائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ سندھ حکومت کب کرے گی اس کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا ۔

یاد رہے اس سے پہلے رواں سال سولہ جنوری کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں