ملتان : دریائے چناب سے مجھیرے نے 5 فٹ لمبی اور 50کلو گرام وزنی مچھلی پکڑلی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں دریائے چناب سے فوجی ترکنڈ نامی بڑی مچھلی مچھیرے کے جال میں پھنس گئی، مچھلی کو دیکھنے کے لیئے لوگوں کا رش لگ گیا جبکہ شہری مچھلی کوموبائل کیمروں میں محفوظ کرنے لگے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبھی اتنی بڑی مچھلی نہیں دیکھی۔
مچھلی کا وزن 50 کلوگرام ہے اور اسکی لمبائی 5 فٹ ہے۔
مچھیرے جاوید نے کہا کہ دریائے چناب میں اس سے بڑی مچھلی پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔
سات فٹ طویل سورڈ فش پکڑلی
یاد رہے گذشتہ سال بلوچستان کے لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں رہنے والے ایک مچھیرے مولا بخش نے دوروزقبل ڈمب اور بیرا کے درمیانی ساحلی علاقے سے سات فٹ طویل سورڈ فش پکڑی جو کہ اس علاقے میں اس قبل کبھی نہیں پائی گئی۔
مچھلی کا وزن 56 کلوگرام تھا۔