بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دہشت گرد عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دہشت گرد علی طارق اور نورین لغاری کو کرائے پر مکان دلوانے والا دہشت گرد عظیم عرف فوجی پکڑا گیا، دہشت گردوں کے اڈے سے پکڑی جانے والی لڑکی حیدرآباد کی نورین لغاری نکلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں کئے گئے آپریشن کے اہم کردار اور دہشت گردوں کو گھر کرائے پر لیکر دینے والے مشکوک شخص عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لیا، دس لاکھ روپے سرکی قیمت والا عظیم عرف فوجی کالعدم تنظیم کا اہم رکن ہے۔

ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات ہوئےہیں، عظیم عرف فوجی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد علی طارق کی خاتون ساتھی گرفتار ہوئی۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء سے انکشاف ہوا کہ یہ لڑکی حیدر آباد سے لاپتہ ہونے والی طالبہ نورین لغاری ہی ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین دو ماہ تک شام میں رہی، اس دوران اس نے داعش سے تربیت حاصل کی اور گزشتہ چھ روز قبل ہی دہشت گردی کے لیے ساتھیوں کے ساتھ لاہور پہنچی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق نورین نے مقابلے میں ہلاک علی طارق سے نکاح بھی کرلیا تھا۔ بیدیاں روڈ کا علی طارق بھی تین ماہ سے گھر سے لاپتہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں دہشت گردوں کا کام ایسٹر پر خود کش حملہ آوروں کی سہولت کاری کرنا تھا۔ انہیں خود کش جیکٹس ٹارگٹ تک پہنچانے کا ٹاسک ملا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں