میرپور: میر پور آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ اوراندھا دھند گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے شہری آباد کو نقسان کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے صبح 8 بجے مارٹر سے چاہی نہالہ، کھمباہ بڑھو اور ہری پور ڈبہ کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی۔
پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل 3 اپریل کو بھارتی فوج نے شر انگیزی کرتے ہوئے عباس پور سیکٹر میں آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں: عباس پور سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ
بھارتی فوج نے سرحدی گاؤں پولس اور چکوٹہ کو نشانہ بنایا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئی تھیں۔