جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آرمک ماسٹر نے ملاقات کی، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ مضبوط، باہمی اعتماد پر شراکت داری چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آرمک ماسٹر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے مک ماسٹر کو امن وامان اور معاشی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان میں ترقی کے عمل کا اعتراف کرتی ہے،حکومت نے ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا، پاکستان امریکا کیساتھ مضبوط، باہمی اعتماد پر شراکت داری چاہتا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی مشیربرائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹر اسلام آباد پہنچ گئے


یاد رہے کہ جنرل مک ماسٹر نے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھالا تھا، جنرل فلن کی ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ فون پر بات چیت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے منتخب کیے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نےعہدہ سنبھالنےسے انکار کر دیاتھا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر عراق اور افغانستان میں حکومت کی انسداد بدعنوانی کی مہم کے سربراہ رہے ہیں۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں