لاہور : دہشت گردوں کو گھر کرائے پر لے کر دینے والے 3 پراپرٹی ڈیلروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ایلیٹ فورس کا الیکٹریشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا لاہور میں دہشت گردوں کو کرائے پرگھرلے کر دینے والے 3 پراپرٹی ڈیلرگرفتار کر لئے گئے، ایک ملزم ایلیٹ فورس کا الیکٹریشن نکلا گرفتار ملزم اللہ رکھا الیکٹریشن ہے اور سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام بھی کرتا ہے۔
مالک مکان اور دہشت گردوں سے اللہ رکھا نے دس ہزارروپے کمیشن وصول کیا، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد عظیم عرف فوجی پراپرٹی ڈیلر اللہ رکھا کے پاس آیا۔
عظیم عرف فوجی نے خود کو وین ڈرائیور بتا کر مکان لینے کا کہا جس کے بعد پراپرٹی ڈیلر اللہ رکھا دہشت گرد کو شفیق نامی پراپرٹی ڈیلر کے پاس لے گیا۔
دونوں ڈیلروں نے تیسرے ڈیلر ایوب کے ذریعے پندرہ ہزار ماہانہ پر دہشت گرد کو گھر دلوادیا، ڈیلرز کے کہنے پر مالک مکان حفیظ نے گھر عظیم عرف فوجی کو کرائے پر دے دیا۔