بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال : پنجاب کےشہر چکوال کےحلقے پی پی 23 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کےعمل کا آغاز ہوگیاہے جوشام پانچ بجے تک جاری رہےگا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرچکوال کے حلقے پی پی 23میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کاعمل شروع ہوگیا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگا۔

چکوال کےحلقے پی پی 23 میں تحریک انصاف کے سلطان سرخرو اعوان اور مسلم لیگ نواز کے شہریار اعوان میں کانٹے کےمقابلے کاامکان ہے۔

حلقے کے کل2 لاکھ اٹھاون ہزار اناسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان میں ایک لاکھ اکیس ہزار ایک سو باون خواتین ووٹرزبھی شامل ہیں۔

چکوال کے حلقے پی پی 23 میں مجموعی پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہےجن میں ایک سو اڑسٹھ مشترکہ جبکہ خواتین کے لیے پندرہ الگ پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارعلاقے کی معروف شخصیت اورسابق وزیرملک سلیم اقبال کےنواسے ہیں۔


رکن صوبا ئی اسمبلی ملک ظہور انور اعوان انتقال کر گئے


یاد رہےکہ یہ نشست رواں سال فروری میں ملک ظہور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی،ان کی جگہ انتخاب میں حصہ لینے والے ملک شہریاراعوان ان کے بھتیجے ہیں۔

واضح رہےکہ حلقے کے کل امیدوار آٹھ ہیں جن میں سے اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں