بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈان لیکس کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں: وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب کمیٹی بنی اس وقت آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے۔ جسٹس عامر رضا نے مشروط طور پر کمیٹی کی سربراہی قبول کی تھی۔

گزشتہ روز فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈان لیکس پر اتفاق رائے والی کوئی بات نہیں، وزیر داخلہ نے کہا ہے تو ان سے پوچھیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، ڈان لیکس رپورٹ میں تاخیر اختلاف رائے کے باعث ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور کا کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ اس وقت عہدے پر نہیں تھے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جسٹس عامر رضا نے کمیٹی کی سربراہی اس شرط پر قبول کی تھی کہ وہ رپورٹ پر دستخط اتفاق رائے کی صورت میں کریں گے۔ اتفاق رائے ہوجاتا تو رپورٹ آنے میں 5 ماہ کیوں لگتے؟

مزید پڑھیں: متنازع خبر سیکیورٹی لیکس نہیں‌ تھی، چوہدری نثار

یاد رہے کہ ڈان لیکس کے حساس معاملے پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں