بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان سے نوجوان داعش میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، وزارتِ داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وازرتِ داخلہ نے کہا ہے کہ جولائی 2015 میں داعش کودہشت گرد تنظیم کے طورپرواضح کیا گیا اور اس تاثر میں کوئی حقیقت نہیں کہ پاکستان سے نوجوان داعش میں شامل ہورہے ہیں۔

یہ بات سینیٹ کےاجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتائی گئی، آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں سوال و جواب کے سیشن میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ ریلوے کی جانب سے اراکین سینیٹ کے سوالوں کے تحریری جوابات فراہم کیے گئے۔

تحریری جواب کے متن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 94 مدارس کی فہرست ملی ہے جن کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سندھ حکومت نے نام نہاد مشکوک مدارس کے ثبوت نہیں دیئے اگر ثبوت یا شہادت ملتے تو وفاقی حکومت ان مدارس کے خلاف ضرور کارروائی کرتی۔

وزارتِ داخلہ نے اراکین سینیٹ کو بتایا کہ  2007 سے 2017 تک 2لاکھ  44ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے جب کہ اسی دوران  ممنوعہ بورکے 79412 لائسنس جاری کیے گئے جب کہ غیرممنوعہ 1 لاکھ 65 ہزار 327 لائسنس جاری ہوئے۔

بعد ازاں وزارتِ ریلوے کی جانب سے تحریری جواب دیا گیا کہ سرکاری اداروں اوربا اثرافراد نے 4196 ایکڑ اراضی پرقبضہ کیا جس کے خلاف آپریشن کرکے 3 ہزار 573 ایکڑ اراضی واگزارکرچکے اور ناجائزقبضوں کے خلاف 1660 مقدمات درج کیے گئے اور1767 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے  35 ملزمان بری اور 61 مقدمات زیرتفتیش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں