جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاناما کیس کا فیصلہ ملکی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، عمراں خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی سیاست بدل کر رکھ دے گا جس کا اثر پورے ملک پر مرتب ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنی گالہ میں اپنی پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملک بھرسے پارٹی قائدین نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا اثر پورے پاکستان پرمرتب ہوگا جو منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہا ہے جس کے لیے  تحریک انصاف نےتاریخی جدوجہد کی جس پراپنے ایک ایک کارکن کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی جدو جہد رنگ لانے والی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل آج تحریک انصاف کی راہ تک رہا ہے کیوں کہ یہی جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف عملی جدو جہد کی اور پاناما کیس کو سرد خانے کی  نذر نہیں ہونے دیا اور میڈیا میں اس کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ کل کے فیصلےکے بعد کا پاکستان اورآج کے پاکستان میں نمایاں فرق ہوگا کیوں کہ کرپشن آج پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بن چکا ہے اور پوری قوم جان چکی ہے کہ مسائل کی سب سے بنیادی وجہ یہی کرپشن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں