پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

دامن صاف ہے، کوئی پریشانی نہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والد اور اہلِ خانہ میں سے ایک بھی فرد کے چہرے پر پریشانی کے اثرات نہیں دیکھے یہ تب ہوتا ہے جب دامن صاف ہو اور معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے جائیں۔

یہ بات مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی انہوں نے اشارۃً واضح کیا کہ پاناما لیکس کے فیصلے کو لے کر شریف خاندان میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب معاملات کو اللہ پر چھوڑ دیا جاتا ہے تو اللہ پر بھروسہ کرنے والے دکھی یا پریشان نہیں ہوتے اس لیے اپنے والد کو ایک بار بھی پریشان نہیں دیکھا۔

انہوں نے اپنی ایک اور ٹیوٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے تیاریوں اور بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور ان کا مستقبل مخدوش ہے جب کہ شریف خاندان ان ہتھکنڈوں سے بے نیاز ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کسی کا دامن صاف ہو اور اس نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہو تو ایسے لوگ دکھی یا پریشان نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنی منزل پر توجہ مرکوز کیے آگے ہی بڑھتے رہتے ہیں اور یہی میرے والد وزیراعظم نوازشریف اس وقت کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں