تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

نائیجیریا: گردن توڑ بخار کی وبا شدت اختیار کرگئی،250 ہلاک ہزاروں متاثر

ابوجا:نائیجیریامیں گردن توڑبخار کی وبا شدت اختیار کر گئی جس کےباعث 250 افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی بیماری سے اب تک 250 افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں، نائیجیرین حکومت ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

نائیجیرین مبصرین کے مطابق گردن توڑ بخار کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے جبکہ تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ حکومتی سطح پر خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس ضمن میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران گردن توڑ بخار کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 745 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی افراد کی حالت تشیویشناک بھی بتائی گئی ہے۔

نائیجیریا کے وزیر صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس بیماری کو شکست دی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -