بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایس 81 ضمنی انتخاب، پی پی کا امیدوار کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے جام مدد علی 35 ہزار ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 81ضلع سانگھڑ پر ضمنی انتخاب جیت لیا، پی پی کے امیدوار جام مدد علی 122 پولنگ اسٹیشنز سے 35 ہزار 901 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ فنکشنل لیک کے جام نفیس 26428 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

یاد رہے سانگھڑ پی ایس 81 کی نشست ایم پی اے جام مدد علی کی مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام سمیت کُل 16 امیدوار حصہ لے رہے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سےجام مدد علی اس نشست پرالیکشن لڑرہے تھے اور مسلم لیگ فنکشنل نے جام نفیس علی کو میدان میں اتارا تھا۔

پی ایس 81 حلقےمیں کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار ایک ہے، جن میں مرد ووٹرز 76 ہزار چار سو اکسٹھ اور خواتین ووٹرز تعداد باسٹھ ہزار پانچ سو چالیس ہے، پولنگ کے لیے 122 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جہاں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


چکوال : حلقہ پی پی 23 نوا زلیگ نے پی ٹی آئی کو شکست دے دی


یاد رہےکہ گزشتہ روز چکوال کے حلقہ پی پی 23 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے نوجوان امیدوار نے میدان مار کر پی ٹی آئی کے سینئر امیدوار کو شکست دے دی تھی۔

واضح رہےک ہی پی 23 تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک ظہور اعوان کے انتقال کے بعد ان کے بھتیجے ملک شہریار اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں