بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں جراثیم کش اسپرے مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز آج سے کیا جارہا ہے جو 4 مئی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ مہم کے دوران جن جگہوں پر اسپرے گاڑیوں کا جانا مشکل ہے وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کیا جائے گا۔ شہر کے 6 مزید اضلاع میں بھی اسپرے مہم میں 50 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

اسپرے شام کے اوقات میں انجام دیا جائے گا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اسپرے مہم میں ضلعی بلدیاتی انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل کیا جائے تاکہ ڈینگی اور چکن گونیا کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔

مزید پڑھیں: ڈینگی وائرس سے بچیں

دوسری جانب ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق اسپرے شیڈول کے مطابق ضلع وسطی میں 20 اپریل، ضلع غربی میں 21 اپریل، ضلع جنوبی میں 22 اپریل، ضلع ملیر میں 23 اپریل سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ضلع شرقی میں 24 اپریل، ضلع کورنگی میں 25 اپریل اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں 26 اپریل کو جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شہر میں اچانک چکن گونیا کی بیماری پھیل گئی تھی جس نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا۔ صرف ضلع غربی میں اس وائرس نے 5 ہزار افراد کو متاثر کیا۔

مزید پڑھیں: چکن گونیا کیا ہے؟ علامات اور علاج سے آگاہی حاصل کریں

واضح رہے کہ چکن گونیا نامی یہ وائرس مچھروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ وائرس پھیلانے والے مچھر کم و بیش وہی ہیں جو ڈینگی اور زکا وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ اس کی سب سے پہلی اور عام علامات جوڑوں میں درد اور بخار ہے۔

مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

چکن گونیا وائرس کی علامات 3 سے 7 دن کے درمیان ظاہر ہوتی ہیں۔ اس وائرس کی سب سے پہلی اور عام علامت گھٹنوں، ہتھیلیوں اور ٹخنوں سمیت جسم کے دیگر جوڑوں میں شدید درد اور تیز بخار ہے۔

دیگر علامات میں سر درد، پٹھوں میں درد، جوڑوں کا سوج جانا یا جلد پر خراشیں (ریشز) پڑجانا شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں