بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کو سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، رانا ثناءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاناما کیس میں ناکامی کے بعد اب تو عمران خان کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

وہ پاناما کیس میں آنے والے فیصلے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاناما کے فیصلے سے جمہوریت مستحکم ہوگی اور عدالت سے آج دھرنا اورلاک ڈاؤن کی سیاست کا جنازہ نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کواب سیاست سےتوبہ کرلینی چاہیے کیوں کہ انہوں نے جو دعوے کیے سب غلط ثابت ہوئے اور ان کے پاس انتشار اور الزام تراشی کے علاوہ کوئی قوم کو دینے کو کچھ نہیں جب کہ نواز شریف روز کسی نہ کسی علاقے میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔


پاناما کیس: ہرعظیم خزانے کے پیچھے کوئی جرم ہوتا ہے‘ عدالت


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک میں غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش ہے تاکہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو روکا جا سکے اور قوم میں مایوسی پھیلے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی عمران خان غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریلوے کٹے اور پھٹیچر کہہ کر مذاق اڑاتے ہیں تو کبھی سیاست دانوں کو اپنی بد زبانی کا نشانہ بناتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ہر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں