بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایم کیوایم پاکستان کے احتجاج کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے لیے احتجاج کرنے والی ہر جماعت کے ساتھ کھڑے ہوں گے چاہے وہ ہماری مخالف ہی کیوں نہ ہوں اس لیے 23 اپریل کو ایم کیو ایم پاکستان کی احتجاج کی بھی حمایت کریں گے۔

وہ کراچی پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج احتجاج کا 15 واں روز ہے اور پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ پوراکرلیا ہے جس کے دوران میں نے اپنا واضح پیغام عوام تک پہنچا دیا۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے دوسرے مرحلے کااعلان کردیا ہے جس کے دوران پاک سرزمین پارٹی کا ایک ایک کارکن ہر گھر پر دستک دے گا اور میرا پیغام پہنچائیں گے جس کے بعد 10لاکھ افراد لے کرسڑکوں پرنکلیں گے اور محلات تک مارچ کریں گے۔

مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر اپنا موقف دھراتے ہوئے کہا کہ 10 لاکھ افراد میری بتائی ہوئی جگہ پرنکلیں گے اور آدھے گھنٹےمیں مسائل حل ہوجائیں گے اور اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو پیپلز پارٹی کو ان کا حکومت کرنا محال ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے 16 مطالبات پیش کیے ہیں جن میں 8 مطالبات میئر کے اختیارات سے متعلق ہیں حالانکہ میئر ہماری جماعت کا نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دشمن بھی عوامی مسائل کے لیے باہر نکلےگا تواس کوسپورٹ کریں گے ہم جماعت اسلامی کے احتجاج اور 23 اپریل کو ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی کی بھی تائید کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں