بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: پاناما جشن کے دوران دھماکا، 5 افراد زخمی، لیگی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فائیو اسٹار پر ن لیگ کے کارکنوں کا پاناما کیس کے فیصلے پر جشن کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنان کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع فائیو اسٹار چورنگی پہنچے اور پاناما لیکس کے فیصلے پر جشن شروع کیا تو آتشبازی کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق آتشبازی کا سامان غیر معیاری تھا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا، زخمی ہونے والوں کو معمولی نوعیت کی چوڑیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے حادثہ سے سندھ سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے سینیٹر کے قریبی ساتھی خالد ممتاز سمیت 5 کارکنان کو گرفتار کر کے نوجہاں تھانے منتقل کردیا۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنان جشن منارہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی آپس میں مٹھائیاں تقسیم کر کے فتح کا اعلان کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں