اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی، عمران خان اور شیخ رشید سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاناما کیس کے تاریخی فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کی جائے یا نہیں؟ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے غوروخوص کرنا شروع کردیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پاناما کیس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے ،ذرائع کے مطابق نظرثانی کے معاملے پرکل اہم مشاورت ہوگی۔
- Advertisement -
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نظرثانی کی مشاورت شیخ رشید اور عمران خان سے بھی کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ 2ججز وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں، 3ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار نہ دینا آئین کےمنافی ہے، فیصلے میں قانونی سقم ہے، لہٰذا نظرثانی ہونی چاہئیے۔