راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے اعتزاز احسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں جو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف ٖغفور نے کہا کہ ’’کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کےسربراہ سےمتعلق بیانات بےبنیادہیں، مسلح افواج کی ساکھ شکوک وشبہات سےبالاہے، ایسے بیانات فوج کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔
Comments by few regarding head of premier int agency are baseless, misleading and unwarranted. Integrity of armed forces is beyond reproach.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 21, 2017
قبل ازیں سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے جے آئی ٹی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیٹی میں آنے والے تمام اداروں کے ن لیگ سے تعلقات ہیں، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے سربراہان ان کے اپنے لگائے ہوئے ہیں جب کہ شریف برادران کے آئی ایس آئی سے خاندانی تعلقات ہیں ایسی صورت میں جے آئی ٹی کیا انصاف کرے گی۔
بیان سننے کے لیے دیکھیں ویڈیو:
دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین، سراج الحق اور تجزیہ کاروں نے اعتزاز کے بیان کی مذمت کردی اور کہا ہے کہ ایسے بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔