بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

موناکو : اڑنے والی کار فروخت کیلئے پیش کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

موناکو : ٹیکنالوجی کی دنیا میں کام کرنے والے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں ، موناکو میں اڑنے والی کار فروخت کیلئے پیش کردی گئی۔

دنیا میں جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل بڑھتا چلا جا رہا ہے، وہیں سفری سہولیات میں بھی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث سفر آسان تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔

ٹاپ مارکیوس موناکو کے ایئر شو میں دنیا کی پہلی ایرو موبل نامی کمرشل اڑن کار کی رونمائی کی گئی، جسے شائقین نے حیرت سے دیکھا اور خوب پزیرائی کی، انجینئرنگ کا شاہکار یہ کار بے شمار خوبیوں سے آراستہ ہے۔ اڑن کار مکمل آٹو میٹک اور جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔

زمین پر دوڑتی یہ کار صرف تین منٹ میں ہوائی جہاز میں تبدیل ہوجاتی ہے، فضا میں اس کی رفتار124 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

ایرو موبل نامی گاڑی  جس میں ایندھن کے طور پر عام پٹرول استعمال ہوسکتا ہے جبکہ ٹینک بھرنے پر اس کے ذریعے 430 میل تک کا سفر کیا جاسکتا ہے مگر انہیں چلانے کے لیے ڈرائیونگ کی بجائے پائلٹ لائسنس کی ضرورت ہوگی، دو نشستوں والی اس گاڑی کو ہوا کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی دوڑایا جاسکتا ہے۔

سڑک پر اس کے ونگز یا پَر اندر کی جانب موڑ سکتے ہیں جبکہ پرواز کے لیے وہ باہر نکل آتے ہیں تاہم اس کو اڑانے کے لیے سڑک یا رن وے پر 650 فٹ تک دوڑانا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ ٹیک آف کرتی ہے۔

عام طور پر اڑنے والی گاڑیوں کی تیاری میں ایرو ڈائنامکس کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے یعنی گاڑیوں کے لیے ڈاﺅن فورس جبکہ طیاروں کو اوپر لے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے ایرو موبل کی ساخت میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اسے مختلف اقسام کے سفر میں مشکل کا سامنا نہ ہو۔

ویڈیو دیکھیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں