جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے،پتہ نہیں کب بھاگ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں  وزیرمملکت برائے پانی و بجلی  عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہیں،
ملک کے ادارے تباہ کرنا پیپلزپارٹی کے منشور میں شامل ہیں، سندھ میں جتنی جے آئی ٹی بنیں اس میں لکھا ہے آصف زرداری سرغنہ ہے،عزیربلوچ کے انکشافات پرآصف زرداری کا کیس فوجی عدالت میں چلناچاہئے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے،پتہ نہیں کب بھاگ جائیں،  ایان علی پکڑی گئی تو پیپلزپارٹی کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، ڈاکٹرعاصم کرپشن پرپکڑے جائیں توان کو بڑا رونا آتا ہے۔

انھوں نے کہ کہ  2018 میں بھی نوازشریف دوتہائی سے حکومت بنائیں گے،  یہ سب لوگ آپس میں مل گئے، ملتے رہیں،  پنجاب کی طرح سندھ کے شہروں کو بھی سنواریں گے۔ مشال خان کیساتھ جوکچھ ہوا وہ عمران خان کے ساتھی ہیں، مسلم لیگ(ن)نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا ہے، قانون اور ن کاجنازہ نکالنے والے کا خود ہی جنازہ نکل گیا ہے۔


مزید پڑھیں : ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے کوئی کام نہیں کیا،عابد شیر علی


وزیرمملکت نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب !سوئس اکاؤنٹ،سرے محل آپ کے نام ہے، ذوالفقار مرزا کے بیانات پر جے آئی ٹی بننی چاہئے،  افتخارچوہدری کے بیٹے پرالزام لگا تو کیا آپ نے استعفیٰ دیا،  افتخار چوہدری نے اس وقت اخلاقی جرات کیوں نہیں کی، نوازشریف آپکی طرح کبھی بیرون ملک فرار نہیں ہوا، آپ کی کابینہ کے لوگوں کے نام جے آئی ٹی میں ہیں۔

عابدشیرعلی نے کہا کہ نوازشریف پرالزام لگا تو وہ تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیت نہیں اکثریت کا ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں