اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیر منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور خوابوں کے ماہر منظوروسان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، پندرہ جون سے جولائی تک عوامی احتجاج کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود  استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم  آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے، پہلے  کہا تھا کہ نواز شریف رہے گا اور ڈینٹ پڑ ے گا اور وہ ہوگیا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہیں کل کے واقع نے میری بات کو سچ ثابت کردیا ہے، ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے مل کر الیکشن لڑیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیر صاحب کی پیشگوئی ہےمیری اپنی الگ پیشگوئی ہے،  مجھے پنڈی سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت ملتی ہیں،  ایک وفاقی وزیر نے انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے اس پر میں بولنا بھی نہیں چاہتا ن لیگ کے وزرا سیاست کو ایک مرتبہ پھر نوے کی دہائی میں لیجانا چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : اپریل شہادتوں کا مہینہ ہے، سیاست کروٹ لے گی، منظور وسان


اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے مشہور صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے اسی ماہ سیاست کروٹ بدلے گی اور اپریل کے بعد پی پی اور ن لیگ کا اصل سیاسی میچ شروع ہوگا، بھٹو کا تیر چلے گا تو شیر اور پتنگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پی پی نے سیاسی جدوجہد کا آغاز کردیا جس کے بعد میاں صاحب کو رائیونڈ سمیت ملک میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں