اشتہار

سمندر کی تہہ میں زلزلہ کیسا محسوس ہوتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

فلپائن میں آنے والے زلزلے کے دوران زیر آب موجود غوطہ خوروں نے سمندر کی ہیبت ناک حرکت کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔

رواں ماہ کے اوائل میں فلپائن میں آنے والا 5.7 شدت کا زلزلہ ان غوطہ خوروں کے لیے نہایت دل دہلا دینے والا تھا جو اس وقت سمندر کے اندر موجود تھے۔

سمندر میں 60 فٹ کی گہرائی میں یہ غوطہ خور اپنی ٹریننگ میں مصروف تھے کہ اچانک سمندر کا پانی غیر معمولی انداز سے حرکت کرنے لگا۔ اس دوران سمندر کی تہہ میں زمین بھی ہلتی محسوس ہونے لگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فلپائن میں زلزلہ، 4 افراد ہلاک

وہاں موجود آبی حیات اس اچانک افتاد سے گھبرا کر ادھر ادھر بھاگتی دکھائی دیں۔ غوطہ خوروں نے یہ سارا منظر اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔

کچھ دیر بعد زلزلہ تھما تو غوطہ خور اپنی ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر فوری طور پر باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث سمندر میں موجود ان غوطہ خوروں کو تو کوئی نقصان نہ پہنچا مگر زمین کے اوپر اس زلزلے نے خاصی تباہی مچائی۔

فلپائن کے اس زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملیا میٹ کر دیا جبکہ متعدد سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں