کراچی : اردو بازار میں گزشتہ روز ہونے والے رینجرز مقابلے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا، دستی بم کےحملوں سے 4 رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اردو بازارمیں رینجرز مقابلے کامقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے، مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے، رینجرز نے کارروائی اردو بازارمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ جب رینجرز کی نفری اردو بازار میں پہنچی تو ٹیکسی میں سواردہشت گرد نے ان پر فائرنگ کی۔
رینجرز عمارت کی سیڑھیوں پرچڑھی تو فلیٹ میں موجود ملزمان نے ان پر دستی بم پھینکا، کچھ ملزمان گلیوں میں پیدل فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق رینجرز رات 2 بج کر45 منٹ پر مذکورہ فلیٹ میں داخل ہوئی ، فلیٹ میں دو ملزمان، خاتون اورایک کمسن بچی کی لاشیں نظرآئیں۔
ملزمان نے دستی بم کے ذریعے خود کوہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ملنےوالےشناختی کارڈ وں سےہوئی۔
مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘ بچےسمیت پانچ دہشت گرد ہلاک
ملزمان نے دستی بم کے ذریعے خود کوہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ملنےوالےشناختی کارڈ وں سےہوئی۔
مزید پڑھیں : اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
ملزمان کی گرفتاری کیلئےآنسوگیس کا بھی استعمال کیاگیا، دو بجےدھماکوں کی آواز آئی اور پھرخاموشی ہوگئی، دستی بم کے حملوں سے4رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
مقابلےمیں چار دہشت گردفراربھی ہوئے فراردہشت گردوں میں فضل غنی عرف شفیع،عبداللہ منصورعرف بلال،رفیق عرف عبداللہ شامل ہیں۔