کراچی : پیپلز پارٹی کی جانب سے آج مزار قائد پر حکومت کے خلاف پانی دو بجلی دو اور گونواز گو دھرنا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف آج دوپہر تین بجے مزار قائد پر دھرنا دے گی، دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات بھی مکمل کرلیئے گئے ہیں، مزار قائد سے کوریڈور تھری کو جانے والا راستہ بند کردیا جائے گا۔
دھرنے سے پیپلز پارٹی کے رہنماخطاب کریں گے جبکہ ملیر، کورنگی، اورنگی، لیاری سمیت دیگرعلاقوں سے کارکنان شرکت کریں گے، دھرنے کے مقام پر پانی دو بجلی دو اور گونواز گو کے بینرآویزاں کردیئے گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق یکم مئی کو نشترپارک میں جلسہ کیا جائے گا، 30 اپریل کو حیدرآباد میں حیدرچوک پر جبکہ 6 مئی کو لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر دھرنا دیں گی۔ میرپورخاص میں 11 مئی کو جبکہ شھید بینظیرآباد میں 16 مئی کو دھرنا ہوگا جبکہ سکھر میں 21 مئی کو دھرنا دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر لوڈشیڈنگ ،گیس،پانی کی قلت کیخلاف دھرنا دینگے، ججز نے وزیر اعظم کو جھوٹا ہونے کی سند دے دی ہے، وزیراعظم نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
مزید پڑھیں : پانی،گیس بجلی کی عدم فراہمی، سندھ بھر میں جیالے سڑکوں پر
یاد رہے اتوار کے روز پانی، بجلی، گیس کی قلت پر وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھرمیں جیالوں نے دھرنے دئیے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جیالوں نے کہیں نوازشریف اور عابد شیر علی کے پتلوں کو گدھاگاڑی پر بٹھایا تو کہیں ان کے پتلے نذرآتش کئے۔
کراچی و حیدرآباد اور سندھ کے دیگرچھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کے موقع پر پی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوگھربھیج کرہی دم لیں گے، بجلی اورگیس کی بندش پردھرنوں کاسلسلہ رکنےوالانہیں۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔