اشتہار

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ، 3بھارتی فوجی سمیت 2 حملہ آور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملے میں افسر سمیت  3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2حملہ آور بھی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر صبح سویرے حملہ مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن ایوش سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔

حملے میں پانچ فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں  نے بھارتی فوجیوں پر حملے کے لیے بندوق اور دستی بموں کا استعمال کیا کسی  گروہ نے ابھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واقعہ کے بعد وادی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے کیمپ کے اندر اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ ، 3بھارتی فوجی مارے گئے


اس سے قبل رواں سال فروری میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں بھی جموں کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 2میجرز سمیت 7بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں